کارپوریشن کو سٹریٹ لائٹس کے بھاری بل ارسال

کارپوریشن کو سٹریٹ لائٹس کے بھاری بل ارسال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فیسکو حکام نے سرکاری محکموں کے بل بجلی پر زائد یونٹس ڈالنے کی روش نہ بدلی اسلام پورہ سب ڈویژن نے ۔۔

میونسپل کارپوریشن کے ساتھ سٹریٹ لائٹ کنکشنوں کے بلز کے فکس چارجز ہونے کے باوجود ایک لاکھ 25 ہزار 745 زائد یونٹ ڈال کر بل بھیج دیا ،بلدیہ ذرائع کے مطابق شہر کی سات سب ڈویژنوں کے ساتھ میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے بجلی کے کنکشن سٹریٹ لائٹ جلانے کے لیے حاصل کر رکھے ہیں یہ لائٹس جلے یا نہ چلے بلدیہ سرگودہا کو ماہانہ فکس بل بجلی ادا کرنا ہوتا ہے دیگر سب ڈویژن تو بل ایگریمنٹ کے مطابق بھیج رہی ہیں لیکن اسلام پور ہ سب ڈویڑن میں زائد یونٹ کے بل بھیج دیے ہیں،جس پر افسروں نے سر پکڑ لئے اور مذکورہ بے قاعدگی کے حوالے سے حکام بالا کو آگاہ کردیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں