نقشہ جات کی منظوری میں بے ضابطگیاں جاری،انتظامیہ کنٹرول کرنے میں نا کام

نقشہ جات کی منظوری میں بے ضابطگیاں جاری،انتظامیہ کنٹرول کرنے میں نا کام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت ضلع کی دیگر میونسپل کمیٹیوں میں نقشہ جات کی منظوری کے۔۔

 دوران سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کا سلسلہ محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی کے باوجود جاری و ساری ہے ، یہی نہیں ضلعی انتظامیہ بھی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی جس پر سائلین کی ایک بڑی تعداد ذلیل و خوار ہو کر رہ گئی ہیں قبل ازیں اینٹی کرپشن کی چھان بین میں تصدیق ہونے پر سرگودھا اور بھلوا ل کے بلدیاتی اداروں کے شعبہ پلاننگ میں بے ضابطگیوں پر مقدمات درج کئے گئے تھے اورنامزد کئے گئے ذمہ داروں کو فوری طور پر سیٹوں سے ہٹانے کی سفارش بھی کی گئی، جس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، تمام ذمہ دار نہ صرف اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں بلکہ پلاننگ شعبہ جات میں کرپشن کی شکایات میں بھی کمی واقع نہیں ہوئی،ذرائع کے مطابق نقشہ کے تناسب سے فائلوں کے ریٹ وصول کر کے انہیں ڈی پی ڈی سی کی میٹنگ میں بھجوایا جاتا ہے ، اور رشوت نہ دینے والوں کو مہینوں خوار کرنا بدستور معمول بنا ہوا ہے ،ایسی فائلیں ڈی پی ڈی سی کو بھجوائی جاتی ہیں جو نقشہ قوانین کے مطابق موقع پر پورا نہیں اترتیں مگر سرکاری ریکارڈ میں سب اچھا کی رپورٹ معمول ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت اور چیک اینڈ بیلنس کا فقدان بھی سوالیہ نشان بنا ہوا ہے جس پر سائلین کی ایک بڑی تعداد جو کہ ذلیل و خوار ہو کر رہ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں