دریائے جہلم پر واقع لنگروالا برج پر ڈکیتی کی واردات

دریائے جہلم پر واقع لنگروالا  برج پر ڈکیتی کی واردات

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )دریائے جہلم پر واقع لنگروالا برج پر مسلح ڈکیتی کی سنگین واردات، تین ڈاکووں ٹول پلازہ کے کیشئر کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا ۔۔

 تینوں ڈاکو ٹول پلازہ کے کیشیئر سے چار پانچ لاکھ روپے کی نقدی لوٹنے کے بعد موٹر سائیکل پر بیٹھ کر سکون سے ساہیوال کی جانب فرار ہو گئے ، وادرادت کی اطلاع ملتے ہی دونوں اضلاع کی پولیس حرکت میں آ گئی ، ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر ناکے لگا د دیئے گئے ، ابھی تک ڈاکوؤں کا سرغ نہیں ملا، مصروف ترین مقام پر ہونیوالی ڈکیتی کی یہ سنگین واردات ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں