وادی سون کے گاؤں پیل میں نقب زنی کی واردات

وادی سون کے گاؤں پیل  میں نقب زنی کی واردات

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وادی سون کے گاؤں پیل میں نقب زنی کی سنگین واردات، نامعلوم چوروں نے غریب خاتون کے گھر کا صفایا کر دیا ۔۔

چور رات کی تاریکی میں گھر کی چھت میں نقب لگا کر لکڑی کی سیڑھی کے ذریعے رہائشی کمرے میں داخل ہو ئے اور لاکھوں روپے مالیت کے6تولے طلائی زیور ات اور دیگر قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں