تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں مزید سٹاف تعیناتی کا اعلان

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں مزید سٹاف تعیناتی کا اعلان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹرمحمد اکبرنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کی کارکردگی میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مزید سٹاف کی تعیناتی کا اعلان کر دیا۔۔

 انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے تمام شعبے برقرار رہیں گے اور ان میں تعینات سٹاف تبدیل نہیں کیا جائے گا بلکہ وہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد سے مزید سٹاف بھجوایا جائے گا ، انہوں بتایا کہ خوشاب ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کیلئے نرسری شروع کر دی گئی ہے اور اس کو بڑھانے کیلے مزید اس میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔کروڑوں کی لاگت سے بننے والی ٹراما سنٹر کی شاندار بلڈنگ قیام میں لائی گئی تھی وہ بدقسمتی سے ہسپتال کا بطورِ سٹور استعمال ہو رہی تھی اس کی ہاف بلڈنگ کو بطورِ ایمرجنسی بلاک فعال کیا جا رہا ہے اور جو ایمرجنسی پہلے خوشاب ہسپتال میں پانچ بیڈز پر مشتمل تھی اب اس کو بڑھا کر 15 بیڈز لگا دئیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں