کان کنی : اربوں کی ٹیکس چوری ، کریک ڈائون کا فیصلہ

کان  کنی  :  اربوں  کی  ٹیکس   چوری  ،  کریک  ڈائون  کا  فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کان کنی کے شعبہ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں اور ٹیکس چوری کے انکشاف پر ایف بی آر نے خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔

کان کنی کے شعبہ مین ایک طویل عرصہ سے مافیا کا راج ہے اس مافیانے کئی سال سے جعلی ٹیکس رسید یں، انکم ریکارڈ اور دیگر طریقوں سے اربوں روپے ٹیکس کی مد میں ہڑپ کئے ہیں مذکورہ کان کن ایف بی آر کوجو ریکارڈ فراہم کرتے ان میں سے زیادہ تر ریکارڈ غلط اور جعلی ثابت ہوا ہے جس کے بعد ٹیکس کی مد میں لوٹ مار کرنے والے ان کان کن لیز ہولڈرزکے خلاف چیف کمشنر کی طرف سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں 80فیصد سے زائد لیز ہولڈرز ٹیکس کی مد میں چوری میں ملوث پائے گئے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو فیڈرل بورڈ آف ریونیو علی صالح حیات کلیار کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے اور کاروبار کی رجسٹریشن نہ کرانے والے سٹون کرشر مالکان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، سرگودھا کے پل 111 میں تیار ہونے والا سٹون کرش اپنی اعلیٰ کوالٹی کی وجہ سے ملک بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے بڑے پیمانے پر سیلز اور بھاری کمائی کے باوجود اس شعبے کا ٹیکسوں کی مد میں کوئی حصہ نہیں ہے جبکہ اس شعبے میں کچھ انتہائی بااثر افراد ملوث ہیں محفوظ اندازوں کے مطابق اس شعبے سے ٹیکس کی مقدار تقریباً 5 ارب روپے سالانہ ہے جس کی وصولی کے لیے ماضی میں ٹیکس حکام کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ اور اس شعبے سے ٹیکس چوری کوروکنے کے لیے متعدد کوششیں کی گئیں۔کرپشن سامنے آنے پر ایف بی آر نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں آئندہ ماہ تک تمام ٹیکس چوروں کے گرد شکنجہ کس دیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں