پر تشدد واقعات ، 4خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

پر تشدد واقعات ، 4خواتین  کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پر تشدد واقعات کے دوران لعلوالی میں معمولی تنازعہ پر گلزار وغیرہ نے صداں بی بی کو کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔۔

حیات کالونی میں درخواست بازی کے تنازعہ پر عدنان وغیرہ نے ہمسائی سائرہ بی بی ،تخت ہزارہ میں ارشد وغیرہ نے مطلوب بی بی اور 83شمالی میں ناصر وغیرہ نے سونیا بی بی کو گھروں میں داخل ہو کرتشدد کا نشانہ بنا ڈالا،چک جودھ میں بیوہ خاتون خورشید بی بی کو عامر وغیرہ نے سابقہ رنجش پر مبینہ طور پر زدوکوب کرتے ہوئے ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے 

،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں