آوارہ کتوں کی بہتات ، مکین خوف وہراس میں مبتلا

 آوارہ کتوں کی بہتات ، مکین خوف وہراس میں مبتلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گل والا، ٹوانہ پارک، سلانوالی روڈ حمیدٹاؤن ،سوسائٹی کالونی ،انوربخشی کالونی ،کارپوریشن ٹاؤن ،بسم اﷲ پارک ،بہاری کالونی اوراستقلال آبادسمیت درجنوں آبادیوں میں آوارہ کتوں کی بہتار کی وجہ سے مکین خوف وہراس میں مبتلاء بالخصوص بھیرہ میں پیش آنیوالے واقعہ کے بعد بچے ڈرے اورسہمے رہنے لگے ہیں ۔۔

کتوں کی مختلف ٹولیاں ہروقت سڑکوں ،گلیوں اوربازاروں میں دندناتی پھرتی ہیں،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ انتظامیہ متعدد مرتبہ ان کی تلفی کے احکامات جاری کر چکی ہے مگر ماتحت متعلقہ ادارے ایکا دکا کاروائی کر کے ہر مرتبہ حکام بالا کی آنکھوں میں دھول جھونک دیتے ہیں جبکہ آوارہ کتوں کی تلفی وقت کی ضرورت بن چکی ہے ،مکینوں نے ارباب اختیارسے اس اہم مسئلہ کے مستقل سدباب کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں