الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت قرضوں کی فراہمی کیلئے تقریب

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت قرضوں کی فراہمی کیلئے تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کے تحت مرکز جماعت اسلامی میں بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن میاں اظہار الحق، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم ، حاجی شمس نوید چیمہ اور ڈاکٹر محمد امتیاز نے خصوصی شرکت کی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے اس موقع پر شہر کے مختلف مقامات سے آئے 12مرد و خواتین میں 5لاکھ 65ہزار سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیئے گئے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ضرورت مند افراد کے لیے چھوٹے کاروبار کو شروع کرنے اور پہلے سے جاری کاروبار کی مزید بڑھانے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن ماہانہ بلا سود قرضہ کی رقم جاری کر رہی ہے جس سے بہت سے بے روزگار افراد اپنا کاروبار شروع کر چکے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن مواخات پروگرام کا مقصد لوگوں کو با عزت طریقے سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے لوگوں کی مدد کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں