مصور اپنے تصورات کو مصوری کی صورت سامنے لاتا ہے :ڈاکٹر نور

مصور اپنے تصورات کو مصوری کی صورت سامنے لاتا ہے :ڈاکٹر نور

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فن مصوری پر عبور حاصل کرنا بلاشبہ خدا داد صلاحیت رکھنے والے افراد کا خاصہ ہے مصور اپنے تصورات و تخیلات کو مصوری کی صورت میں سامنے لاتا ہے اور کائنات کے تمام رنگوں کو یکجا کرکے پیش کرتا ہے۔۔

پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ضلع بھکر کے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ اجاگر کرنا کا عمدہ موقع فراہم کیا ہے تاکہ فن مصوری کے فروغ کیساتھ ساتھ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی یقینی بنائی جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ فن مصوری کے مقابلہ جات کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سرگودہا آرٹس کونسل محمد اسد احمداور فن مصوری کے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تھل یونیورسٹی ،مختلف کالجز اور ہائر سکینڈری سکول کے شعبہ آرٹس سے وابستہ طلباو طالبات ,ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر حبیب الرحمن اولکھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن محمد رمضان اعوان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے مصوری کے مقابلہ جات میں حصہ لینے امیدوراروں کی جانب سے بنائے گئے فن پاروں پر انہیں بھرپورداد دیتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد ابھرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ شعبہ مصوری کا عمدہ انداز میں استعمال کرکے روزگار کے نئے مواقع تلاش کرسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں