مریم نواز کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر حمر حیات روکھڑی کے سیکرٹریٹ میں مٹھائی تقسیم

  مریم نواز کے وزیر اعلیٰ منتخب  ہونے پر حمر حیات روکھڑی کے  سیکرٹریٹ میں مٹھائی تقسیم

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )حمیر حیات خان روکھڑی کے پبلک سیکرٹریٹ روکھڑی ہاؤس میانوالی میں۔۔

 مریم نواز کی بطورِ پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکرز نے مٹھائی تقسیم کی اور جیت کا بھرپور جشن منایا۔ حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع میانوالی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا کہ آج پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح سے پنجاب کے مسائل بھی حل ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ ن بھی پنجاب میں مضبوط ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں