باغ سے 2لاکھ روپے کے مالٹے چوری کر لئے گئے

باغ سے 2لاکھ روپے کے مالٹے چوری کر لئے گئے

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)محنت کش کے باغ سے مالٹے چوری کرنے والے نامعلوم ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

نواحی موضع بکھووالہ میں ساجد نامی ٹھیکیدار نے زرعی رقبہ ٹھیکہ پر حاصل کررکھا ہے رقبہ پر کنو کے باغ سے نامعلوم ملزمان نے 2لاکھ روپے کے مالٹے چوری کر لئے اور فرار ہوگئے ،ساجد علی کی رپورٹ پر تھانہ مڈھ رانجھا میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں