متعددمنشیات فروش ،اسلحہ کی نمائش کے ملزم گرفتار

متعددمنشیات فروش ،اسلحہ کی نمائش کے ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے متعدد منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ ستیانہ پولیس نے ملزموں کو مختلف مقامات سے گرفتار کرکے۔۔

علی شیر سے 1300گرام چرس، ملزم انعام سے 22لیٹر شراب، ملزم نعیم اللہ سے 25لیٹر شراب اور ملزم افضل سے 15 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم عقیل اور شاہد کوگرفتارکرلیا۔ جو اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے اہل علاقہ کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ ملزموں کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں