معاشی استحکام کیلئے پیپلز پارٹی کو اتحادی بننے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا ہے ،رانا جمشید جھمٹ

معاشی استحکام کیلئے پیپلز پارٹی  کو اتحادی بننے کا کڑوا گھونٹ  پینا پڑا ہے ،رانا جمشید جھمٹ

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا جمشید جھمٹ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے پیپلز پارٹی کو اتحادی بننے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا ہے۔۔

 سادگی اور کفایت شعاری سے ملک کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی آصف علی زرداری نے ہمیشہ سیاسی بادشاہ ہونے کا ثبوت دیا ہے یہاں پارٹی کاکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کی بات کی انہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کا سوچا ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان سیاسی ماحول میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انشاء اﷲ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی مفاد اور عوامی تحفظ کیلئے پہلے کی طرح اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اس موقع پر تحصیل صدر ملک عطااﷲ مقامی صدر محمد رمضان بھٹی بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں