یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے

یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے

کندیاں(نمائندہ دنیا )یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت کیاجانے لگا ۔۔

‘ کندیاں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگے ۔لسٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر 20کلو آٹے کا تھیلا 2840روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 20کلو آٹا 2792روپے میں مل رہا ہے ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر 53.40روپے مہنگا ہے ، عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر فی کلو سیلا چاول 370روپے کا ہے ۔سفید چنے بھی عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر 13.53روپے مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں، مارکیٹ میں سفید چنا 391روپے فی کلو ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنا 405روپے میں دستیاب ہے ۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی بھی عام مارکیٹ کی نسبت 9روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 155روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 146روپے کلو کے حساب سے حاصل کی جا سکتی ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد کو سبسڈی دی جارہی ہے لیکن عام آدمی کو ان یوٹیلٹی ریلیف میسر نہیں سابقہ ادوار میں شہریوں کو ماہ رمضان میں رمضان پیکیج فراہم کیے گئے اب دیکھنا یہ ہے اس ماہ رمضان میں مہنگا ئی کی چکی میں پسی عوام کو کتنا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں