سینٹری ورکر 4ماہ کی تنخواہوں سے محروم ‘ہڑتال اور احتجاج

سینٹری ورکر 4ماہ کی تنخواہوں سے محروم ‘ہڑتال اور احتجاج

کندیاں(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی کندیاں میں مستقل بنیادوں پر سی ای او کی تعیناتی نہ ہوسکی جسکی وجہ سے سینٹری ورکر 4ماہ کے بقایاجات سے محروم ۔۔

بقایاجات ناملنے پر سینٹری ورکر کا میونسپل کمیٹی کندیاں میں احتجاج تفصیلات کے مطابق مونسپل کمیٹی کندیاں کے سینٹری ورکر کو چار ماہ کے بقایاجات نہ مل سکے سینٹری ورکر نے میونسپل کمیٹی کندیاں میں بقایاجات کی عدم فراہمی پر ہڑتال کرتے ہوے احتجاج بھی کیا سینٹری ورکر کاکہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کندیاں میں مستقل بنیادوں پر سی ای او تعینات نہیں ہے جسکی وجہ سے کبھی ہماری تنخواہیں روک لی جاتی ہیں تو کبھی ہمیں بقایاجات سے محروم کردیا جاتا ہے ہم غریب لوگ کرایہ کے مکانوں میں رہا ئش پزیر ہیں تنخواہیں نہ ملنے پر بجلی کے بل بروقت ادا نہیں کرسکتے مالک مکان ہم سے گھر خالی کرالیتے ہیں،گھرکا سامان اٹھا کر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں