حافظ جاوید اقبال ساجد ودیگر کا اسد منظور بٹ کوصدر بار منتخب ہونے پر مبارکباد

حافظ جاوید اقبال ساجد ودیگر کا اسد منظور  بٹ کوصدر بار منتخب ہونے پر مبارکباد

کندیاں(نمائندہ دنیا )امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نائب امرائے ضلع ملک انور۔۔

محمود اعوان ملک منظورحسین قاری شیرمحمدصابر قیم ضلع ملک نذیر اعوان ضلعی سیکرٹری اطلاعات عنایت اللہ کامران ضلعی صدر جے آئی یوتھ حافظ سعد الرحمٰن اور ضلعی صدر سیاسی کمیٹی محمد اسلم خان نے اسلامک لائرز موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رہنما جماعت اسلامی اسد منظور بٹ کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ، انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسد منظور بٹ قانون کی بالادستی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے بنچ و بار کی عزت و توقیر میں اضافے کا باعث بنیں گے اور انسانی حقوق کے تحفظ اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے بھی بھرپور جدوجہد کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں