میانوالی میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ‘سخت سکیورٹی

میانوالی میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ‘سخت سکیورٹی

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)میانوالی میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، مہم آج 26 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی۔۔

 ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں نے فیتہ کاٹ کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے ۔تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتا ل ڈاکٹر امیر احمد خان، اے ایم ایس ڈاکٹر عاصم خان، ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اکرام اللہ خان، انچارج ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر عزیز الرحمن ملک بھی موجود تھے ۔ میانوالی پولیس کی جانب سے انسداد پولیو مہم کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،98سے زائد پولیس افسر و جوان تعینات ہیں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی مطیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر میانوالی پولیس انسداد پولیو کے دوران 51یونین کونسلز میں 1292 موبائل ٹیموں کے ہمراہ 75فکس پوائنٹس، 37 ٹرانزٹ پوائنٹس پر فول پروف سیکورٹی کیلئے 298 سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں