74صارفین کو مفت بائیو گیس پلانٹ دینے کیلئے قرعہ اندازی

 74صارفین کو مفت بائیو گیس پلانٹ دینے کیلئے قرعہ اندازی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویڑن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت وزارت توانائی پنجاب کی جانب سے ڈویڑن کے ۔۔

مزید 74 صارفین کو مفت بائیو گیس پلانٹ فراہم کرنے کے لیے قرعہ اندزی پیر کے روز کمشنر دفتر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے سرگودہا کے 43، خوشاب کے 14، میانوالی کے 12 اور بھکر کے 05 صارفین کو مفت بائیو گیس پلانٹ لگا کر دئے جائیں گے ۔ قرعہ اندزی کے لیے چاروں اضلاع سے 438 صارفین نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سرگودہا ڈویڑن کے 300 شہریوں کو مفت بائیو گیس پلانٹ فراہم کیے جاچکے ہیں۔ قرعہ اندزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر میانوالی،ڈپٹی کمشنر بھکر، اے ڈی سی جی خوشاب ، ڈائریکٹر زراعت ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور صدر ایوان صنعت و تجارت سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں