رمضان المبارک میں مہنگائی کنٹرول کرنا چیلنج بن گیا

رمضان المبارک میں مہنگائی کنٹرول کرنا چیلنج بن گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن کاغذی کاروائی ثابت ہو رہا ہے ۔۔

جبکہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر زرعی اجناس کی ذخیرہ اندوزی شروع اور ان کے نرخوں کو کنٹرول کرنا ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے ،ذرائع کے مطابق گندم،دالیں، گھی، چاول سمیت پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بیسن،گھی، دال چنا،مصالہ جات خفیہ گوداموں،اسی طرح پھلوں میں سیب، کیلا،سٹرابری،سبزیوں میں آلو، ٹماٹر،پیاز،لیموں، ادرک اور تھو م وغیرہ کی کولڈ سٹوریج میں ذخیرہ اندوزی بھی شروع ہو چکی ہے ،باعث تشویش امر یہ ہے کہ صوبائی حکومت کی واضح ہدایت اور نشاندہی کے باوجود انتظامیہ عملی اقدامات نہیں اٹھاسکی ،اور نہ ہی بڑے تاجرمنافع کم کرنے کو تیار ہیں، یہاں یہ امر قابل بھی ذکر ہے کہ مارکیٹ کمیٹیاں اس سلسلہ میں عملدرآمد کروانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہیں، اور مبینہ ملی بھگت سے منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے جس سے حکومت کے حالیہ اقدامات سے بھی عام صارفین مستفید ہوتے دکھائی نہیں ہو رہے ا ن کا کہنا ہے کہ نچلی سطح پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ کو مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں