شہری مہنگی بجلی اور گیس کا متبادل تلاش کرنے پر لگ گئے

شہری مہنگی بجلی اور گیس کا متبادل تلاش کرنے پر لگ گئے

بھلوال(نمائندہ دنیا) مختلف سوئی گیس اور بجلی کے صارفین کی جانب سے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ۔۔

پیش نظر عوام ان کا متبادل راستہ کی تلاش میں لگ گئے ہیں جبکہ کئی صارفین نے اپنے گیس اور بجلی کے میٹرز پر تحریری طور پر یہ لکھ کر لگا نا شروع کردیا ہے کہ گیس استعمال میں نہ ہے جبکہ بجلی کے میٹروں پر یہ لکھ کر لگایا گیا ہے کہ یہ میٹر سولر پینل پر ہے جس سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ لوگ اب بجلی اور گیس سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں یاد رہے کہ 90کی دہائی میں ملک بھر میں ٹیلی فون کا کنکشن لگوانا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا جس کے بعد موبائل فون نے ٹیلی فون کی آتما رول دی اور اب ٹیلی فون والے منتیں کرتے ہیں کہ کنکشن لگوا لو مگر کوئی کنکشن لگوانے کیلئے تیار نہیں یہی صورتحال متبادل ذرائع آنے کے بعد گیس اور بجلی کی ہونے جارہی ہے لوگ گیس کی جگہ سلنڈر اور دیگر ذرائع استعمال کرنے لگے ہیں جبکہ بجلی کیلئے بھی متبادل ذرائع آنا شروع ہوچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں