دکاندار کی پتنگ دینے کے بہانے لڑکے کیساتھ زیادتی

دکاندار کی پتنگ دینے کے بہانے لڑکے کیساتھ زیادتی

شاہ پور (نمائندہ دنیا )پتنگ فروش نے لڑکے کو پتنگ دینے کے بہانے دکان کے اندر کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔

 ، وڈیو بنا کر بلیک میل اور ڈرانے دھمکانے لگا ،بچے کی شکا یت پر اس کا چچا محمد عمران بچے کو لے کر پولیس تھانہ شاہ پور پہنچ گیا ۔ محمد عمران نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ محلہ سیدووالہ کا رہائشی ہے اس کا بھتیجا کئی دن سے خوفزدہ اور سہما ہوا رہتا تھا ایک دن پوچھنے پر بتایا کہ وہ پتنگ لینے غلام رضا کی دکان پر گیا جہاں غلام رضااسے پتنگ دینے کے بہانے اسے اندر والے کمرے میں لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی اور وڈیو بھی بنائی اور اس کے بعد وہ اسے مسلسل ڈرا دھمکا رہا ہے ۔ رپورٹ ملنے کے بعد پولیس نے غلام رضا کی دکان پر چھاپہ مارا ۔ پولیس کو دیکھ کر غلام رضا بھاگ گیا پولیس تھانہ شاہ پور نے اس کی دکان سے تیس پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے ملزم کے خلاف نو عمربچے سے بدفعلی اور غیر قانونی طور پر پتنگیں بیچنے پر دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں