رمضان المبارک میں راشن کی تقسیم اور امن و امان کے حوالے سے اہم میٹنگ

رمضان المبارک میں راشن  کی تقسیم اور امن و امان کے  حوالے سے اہم میٹنگ

شاہ پور (نمائندہ دنیا )رمضان المبارک کے دوران راشن کی تقسیم اور امن و امان کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر آفس شاہ پور میں۔۔

 منعقد کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائت پر حق دار گھرانوں تک راشن کی ترسیل اور علاقہ بھر میں امن و امان کی صورت پر بات چیت کی گئی میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر ،تحصیلدار شاہد محمود، نائب تحصیلدار مہر عبدالجیل، صدر انجمن پٹواریاں مہر منیر احمد ، جنرل سیکرٹری محمد اسلم بھٹی ودیگر افسر موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پٹواریوں کو مستحقین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدائت کی ، اسسٹنٹ کمشنر نے امسال سستا رمضان بازار لگانے کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدا یت بھی کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں