پھلروان روڈ لاری اڈا ‘ چوک دروازہ چک والا میں تجاوزات

 پھلروان روڈ لاری اڈا ‘ چوک دروازہ چک والا میں تجاوزات

بھیرہ(نامہ نگار )پھلروان روڈ لاری اڈا اور چوک دروازہ چک والا میں قائم ناجائز تجاوزات اور ریڑھیوں کی بھرمار سے۔۔

 بچے بوڑھوں خصوصاً خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے قبضہ مافیہ کے سرکاری اراضی پر تجاوزات کے ساتھ ساتھ اگے ریڑھیاں کھڑا کر کے راستوں کو مزید تنگ کر دیا ہے چوک دروازہ چکوالا اور دیگر جگہوں پر قبضہ مافیا کا غیر قانونی ساؤنڈ سسٹم بھی مختلف مسائل کا باعث بن رہا ہے محمد رفیق عاشق حسین علی اصغر اور محمد یوسف نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ اور غیر قانونی ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنیوالوں کیخلاف فوری کاروائی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں