1کروڑ 20 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی میں مبتلا :ڈاکٹر

1کروڑ 20 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی میں مبتلا :ڈاکٹر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر نصر حیات رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ 20لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی میں مبتلا ہیں۔

 ہیپاٹائٹس کے ہر سال ڈیڑھ لاکھ نئے کیسز سامنے ا?تے ہیں اس خطے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا 80 فیصد بوجھ پاکستان اور مصر برداشت کرتے ہیں۔ہیپاٹائٹس وائرس کی پانچ اہم اقسام ہیں جن کو A B, C, D, اور E کہا جاتا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس کی کچھ اقسام کو ویکسی نیشن کے ذریعے روکا جا سکتا ہے اس کی روک تھام کے لئے تعلیمی اور محکمہ صحت کے اداروں میں ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی دینا اور سکریننگ کا عمل کرنا ہوگا،تاکہ بروقت مرض کی تشخیص سے اس مرض کو پھیلنے سے بچایا جاسکے اور نواجوان نسل کو اس مرض سے محفوظ رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں