جنرل ہولڈ اپ،اہم مقامات پر ناکے ،50موٹرسائیکلیں بند

جنرل ہولڈ اپ،اہم مقامات پر ناکے ،50موٹرسائیکلیں بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پولیس کی اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ کے لیے سرگودھا پولیس کی جانب سے جنرل ہولڈ اپ کے موقع پر۔۔۔

 ضلع بھر کے اہم ناکہ جات، شاہراہوں اور اہم پوائنٹس پر لگایا گیاہولڈ اپ کے دوران مشکوک افراد، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کی، 5 سو سے زائد افراد کو چیک کیا گیا اور 50 سے زائد بلانمبر موٹرسائیکلز کو بند کیا گیااس موقع پر ڈی پی او فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ہولڈ اپ کا مقصد شہریوں کو پولیس کی موجودگی اور تحفظ کا احساس دلانا ہے ،جرائم پیشہ افراد دوران واردات بلا نمبر موٹر سائیکل کا ہی استعمال کرتے ہیں شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے موٹر سائیکل کو نمبر ضرور لگوائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں