اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم بابر کا پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم بابر کا  پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا) پولیو ایک موذی مرض ہے جس کا خاتمہ محکمہ صحت کی مستعد ٹیمیں ممکن بنا سکتی ہیں۔۔۔

جو مشکل حالات میں بھی اپنے فرض سے غافل نہیں ہیں یہ بات اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم بابر نے قصبہ عاقل شاہ ، شاہ پور سٹی ، جہان آباد اور دیگر دیہات میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ہیلتھ ورکرز نے انہیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بارے میں اعدادو شمار بتائے ۔ اے سی نے انہیں ہدا یت کی کہ اگر کسی موقع پر انہیں کسی مسئلے کا سامنا ہو تو فوری طور پر ان کے دفتر سے رابطہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں