سٹور پر چھاپہ،ناقص اور غیر معیاری گوشت برآمد کر لیا گیا

سٹور پر چھاپہ،ناقص اور غیر معیاری گوشت برآمد کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے یوسف پارک گنیاں والا میں پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ چھاپا مار کر سٹور شدہ ناقص اور غیر معیاری گوشت برآمد کر لیا۔۔۔

 گوشت پکوان سنٹرز اور شادی ہالز کو جبکہ قیمہ کباب بنانے والے ہوٹلز کو سپلائی کیا جاتا تھا ، ملزم سے دو فریزر اور قیمہ تیار کرنے والی مشینیں بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں ، گوشت کو قرطبہ ٹاؤن کے قریب فلتھ ڈپو پر ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ضائع کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف سلطان نے بتایا کہ غیر معیاری گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رھے گا۔ اور ٹاسک فورس آپریشن جاری رکھے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں