نگہبان رمضان پروگرام : خشک راشن گھروں میں پہنچانے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت

نگہبان رمضان پروگرام : خشک راشن گھروں میں پہنچانے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے اسسٹنٹ کمشنروں کوبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ2لاکھ5ہزار 857 خاندانوں کونگہبان رمضان پروگرام کے تحت خشک راشن ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے انتظامات تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل سرگودہاکے 92ہزار375 ،بھلوال کے 19ہزار 882، بھیرہ کے 12ہزار 30،کوٹمومن کے 27ہزار69،ساہیوال کے 16ہزار 786،شاہپورکے 20ہزار101اورسلانوالی کے  16ہزار 714مستحق خاندانوں کاڈیٹاحکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کیاگیاہے جن کی تصدیق کاعمل اگلے دو دونوں میں سوفیصدمکمل کیاجائے اوراس آپریشن میں پٹواری، یونین کونسل سیکرٹریزاورزراعت فیلڈسٹاف سمیت دیگر محکموں کے ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے بتایاکہ راشن بیگ10کلو آٹے ، دودو کلو چینی ،گھی ، بیسن اور چاول پر مشتمل ہوگا۔ راشن بیگ کی پیکنگ کے آڈرز دے دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ مستحق خاندانوں کے گھروں تک خشک راشن پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ پلان بھی جلد فائنل کیا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں اس تمام آپریشن کی مانیٹرنگ کریں گے اسی طرح دیگر محکموں کے افسران کو بھی زمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سے 15 مارچ کے دوران تمام مستحق خاندانوں کو خشک راشن کی فراہمی پر صورت یقینی بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں