زیر حراست ملزم کا فرار اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

 زیر حراست ملزم کا فرار  اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی آئی اے پولیس کی زیر حراست ملزم لے فرار ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے سیشن کورٹ میں سی آئی اے مدینہ ٹاؤن سٹاف کی جانب سے ڈکیتی، چوری و راہزنی کے مقدمات میں گرفتار ملزم سلیمان کو عدالت میں ہیڈ کانسٹبل شمس الحق، کانسٹیبلان رمضان اور اشرف کی جانب سے پیش کیا گیا۔ جو عدالت پیشی کے بعد واپسی کے وقت ملزم پولیس کی حراست سے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کار روائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں