بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر بھیرہ چوک میں آج دھاندلی کیخلاف احتجاج

 بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر بھیرہ چوک  میں آج دھاندلی کیخلاف احتجاج

بھیرہ(نامہ نگار)فروری کو ہونے والی دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر بھیرہ چوک میں آج دن 12.30 پر احتجاج کیا جائے گا۔۔

 حلقہ پی پی 71 کے امیدوار سابق وزیراعظم کے پاور آف اٹارنی چوہدری نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کے خلاف یہ احتجاج پرامن ہو گا جس میں پی پی 71 کی عوام بھرپور شرکت کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جیت پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کپتان کا ساتھ دیں اور مینڈیٹ چوروں سے اس ملک کی جان چھڑائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں