چک نمبر 108میں سرکاری اراضی قابضین سے واگزار

چک نمبر 108میں سرکاری اراضی قابضین سے واگزار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار سرگودھا میاں عمران نے ناجائز قابضین کے خلاف بھرپور کاروائیاں شروع۔۔

 سرکاری اراضی اور املاک پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا تفصیلات کے مطابق نواحی چک 108جنوبی میں چند بااثر ناجائز قابضین نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا متعدد بار وارننگ دینے کے باوجود ناجائز قابضین قبضہ چھوڑنے سے انکاری تھے جس پر ایکشن لیتے ہوئے تحصیلدار میاں عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیوی مشینری کی مددسے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے ناجائز قبضہ وا گزار کروالیا۔اس دبنگ کاروائی پر اہلیان علاقہ نے سراہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں