سیاستدان ملک کی نظریاتی اساس سے کھیل رہے ،ابرار بگوی

 سیاستدان ملک کی نظریاتی اساس سے کھیل رہے ،ابرار بگوی

بھیرہ(نامہ نگار )قران و سنت سے دوری اختیار کر کے امت مسلمہ نے اپنا مقام کھو دیا ہے اور ہنود و یہود کی سازشوں سے باہم دست و گریباں ہے اﷲ اور۔۔

 اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس حزب الانصار کے 91 سالانہ جلسہ کا خطبہ افتتاحیہ دیتے ہو ئے مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کیا انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہوس اقتدار میں ملک کی نظریاتی اساس سے کھیل رہے ہیں مقتدر حلقوں کو چاہئے کہ وہ ملک کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کریں جلسہ کی دوسری اور تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر محمد انور قریشی مولانا ملک غلام مرتضی قاری رانا عبدالجبار نے کہا کہ برصغیر میں اسلام کے احیاء اور قران و سنت کی ترویج کے لیے جن بزرگان دین نے نمایاں خدمات انجام دیں ان میں خاندان بگویہ کا نام سر فہرست ہے سکھ دور میں بادشاہی مسجد لاہور کی واگزاری تحریک پاکستان اور تحفظ ختم نبوت کی تاریک میں اس کے اکابرین مولانا محمد ذاکر بگوی مولانا ظہور احمد بگوی اور مولانا افتخار احمد بگوی نے نمایاں خدمات انجام دیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مجلس کے امیر ثالث صاحبزادہ ابرار احمد بگوی علاقہ میں دینی سماجی رفاعی اور فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں علاقہ کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کے جانشین صاحبزادہ اصف ابرار بگوی کی قیادت میں مریدین اور معتقدین نے خانقاہ بگویہ پر چادر پوشی کی رسم ادا کی جلسہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام بڑی تعداد میں شریک ہیں بیرون شہر سے آنے والوں کا قیام و طعام مجلس حزب الانصار کے ذمہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں