صاف ستھرے ماحول کیلئے شجرکاری ناگزیر‘ڈی سی بھکر

صاف ستھرے ماحول کیلئے شجرکاری ناگزیر‘ڈی سی بھکر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان ضلع میں عوام دوست ماحول کے فروغ کیلئے مصروف عمل ،شہریوں کو عمدہ اور۔۔

 صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ایس میں طلباء کے ہمراہ اجتماعی شجرکاری مہم کے موقع پر پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نورمحمد اعوان نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے طلباء زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں تاکہ آلودگی سے پاک صاف ستھرے ماحول کی ترویج یقینی بنائی جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی موسم بہار کی شجرکاری مہم کا بھرپور انداز میں آغاز کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ضلع بھر میں لاکھوں پودے لگائے جائیں گے جن کیلئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو حتمی پلان تشکیل دینے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام ستھرا پنجاب پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے اس ضمن میں سول سوسائٹی کے افراد بھی اس مہم میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ مت پھینکیں تاکہ شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں