پاکستان کو پولیو فری ملک بنانا چاہتے ہیں ‘ڈاکٹر اسلم اسد

پاکستان کو پولیو فری ملک بنانا چاہتے ہیں ‘ڈاکٹر اسلم اسد

شاہ پور (نمائندہ دنیا )شاہ پور میں پولیو ٹیمیں بہترین طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔۔

، مجھے خوشی ہوئی کہ موسم کی خرابی کے باوجود خواتین ہیلتھ ورکرز ہر دروازے پر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سرگودہا ڈاکٹر اسلم اسد نے شاہ پور کے قصبہ کنڈان ، نتھووالہ ، سید رحمان ، چاچڑشریف میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال شاہ پور میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے عملہ کی بہترین کارکردگی پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان اصغر کی منصوبہ بندی کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں کے بغیر نہ رہے ہم پاکستان کو پولیو فری ملک بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا ، ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود ڈوگر ، ، ڈاکٹر حسن ، ایڈمن دیپا پرویز اور دیگر سٹاف اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں