یونیورسٹی آف سرگودھا میں پہلے ’’ریسرچ ایرینا 2024‘‘ کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں پہلے ’’ریسرچ ایرینا 2024‘‘ کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں اپنی نوعیت کے منفر اور پہلے ‘‘ریسرچ ایرینا 2024’’کا آغاز ہو گیا۔ ریسرچ ایرینا کا باقاعدہ افتتاح۔۔

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ریسرچ ایرینا تعلیمی میدان میں جدید اور منفرد آئیڈیا ہے جو پاکستان کے تعلیمی نظام میں نئے رجحانات کو متعارف کروانے کاباعث بنے گا، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پڑھی لکھی، باصلاحیت، مسائل کا ادراک رکھنے والی بہترین لیڈرشپ کی کھیپ تیار کریں کہ جو درپیش مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی زیرِ قیادت ریسرچ ایرینا کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُ ن کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ ریسرچ ایرینانئے علوم کو جاننے اور ان کا اطلاق کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گا۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا زرخیز تاریخی وراثت رکھنے والا بہترین ادارہ ہے کہ جہاں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نئے علوم کی آبیاری کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں