رمضان المبارک:ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پلان فائنل،سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی شروع

رمضان المبارک:ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پلان فائنل،سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پلان کو ۔۔

حتمی شکل دے کر نظر ثانی کا عمل اور سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا کام شروع کر دیا ، ذرائع کے مطابق مجوزہ رمضان کانٹی جنسی پروگرام کوسحری ، افطاری و نماز تراویح،مجالس بسلسلہ شہادت حضرت علی ؓ،آخری عشرہ مبارک وچاند رات،یوم القدس /جمعتہ الوداع کے حوالے سے 5کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا شہر کی اہم مساجداورامام بارگاہوں پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران وجوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے جبکہ ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ، لیڈیز پولیس اور پولیس موبائل کے دستے مسلسل گشت کناں رہیں گے علاوہ ازیں شہر بھر کے مقامات پر ضلع پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگانے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر ہر آنے اور جانے والوں کی مکمل مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی سی کیمرے نصب کرنے کے علاوہ شہر و ضلع کی اہم شاہراؤں پر 40سے زائدعارضی چیک پوائنٹس قائم کئے جانے کابھی پلان ہے اوررمضان احترام آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے الگ سے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں ۔ جو ہوٹلوں اور دیگر دکانوں کیخلاف احترام رمضان بازار آرڈیننس کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں