سیلابی علاقوں،پانی کے راستوں 1500مقامات پر تجاوزات

سیلابی علاقوں،پانی کے راستوں 1500مقامات پر تجاوزات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فیڈرل فلڈ کمیشن اسلام آباد کی جانب سے سابقہ سالوں کے دوران آنیوالے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے۔۔۔

 کہ نقصانات کے تناظر میں متعلقہ اداروں کوجاری خصوصی گائیڈ لائن کی روشنی میں سیلابی علاقوں اور اوور فلو پانی کے راستوں کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک نہیں کیا جا سکا،ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف سرگودھا اریگیشن زون(سرکل) جو کہ منڈی بہاؤ الدین سے جھنگ تک پھیلا ہوا ہے کے 15سو سے زائد مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ،جہاں موجود تجاوزات رواں سال 2024میں بھی ممکنہ سیلاب کے دوران نقصانات میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہیں، جس پر ڈائریکٹر ٹیکنکل پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کے ذریعے تجاوزوات کا سو فیصد خاتمہ یقینی بنا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں