مہنگائی کو جواز بناکر تعلیمی اداروں نے فیسیں بڑھا دیں

مہنگائی کو جواز بناکر تعلیمی اداروں نے فیسیں بڑھا دیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مہنگائی کی موجودہ صورتحال اور یوٹیلیٹی بلز و دیگر اخراجات میں اضافہ کو جواز بنا کر کئی تعلیمی اداروں نے فیسیں اور دیگر مدوں میں واجبات 40فیصد بڑھا دیئے ہیں۔۔۔

جبکہ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے سخت پابندی عائد کی گئی ہے ، اسی طرح والدین سے کاپیوں کتابوں اور یونیفارم وغیرہ کی مد میں بھی لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ متعلقہ ادارے اورضلعی انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ، مقامی سطح پر والدین کی شنوائی نہیں ہو پا رہی ،اور بااثر سکول مافیا کے خلاف کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں، والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنراور سی ای او ایجوکیشن کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اورقوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور لوٹ مار کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لینے کی استدعا کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں