رمضان المبارک سے قبل وال چاکنگ سو فیصد ختم کرنیکا حکم

رمضان المبارک سے قبل وال چاکنگ سو فیصد ختم کرنیکا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزار ت داخلہ پنجاب نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر عارضی کرایہ داری ایکٹ،ساونڈ سسٹم،وال چاکنگ اور ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت کاروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔

اورضلعی حکومتوں و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کودی گئی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل وال چاکنگ کا سو فیصد خاتمہ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سرچ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے ،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں