مزید 9پتنگ فروش گرفتار،سینکڑوں پتنگیں،کیمیکل ڈور برآمد

مزید 9پتنگ فروش گرفتار،سینکڑوں پتنگیں،کیمیکل ڈور برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں چھٹی کے روز بھی جاری رہیں اورمزید9ملزم گرفتار کر لئے گئے ، کیمیکل ڈور اور سینکڑوں پتنگیں برآمد کرلی گئیں بتایا جاتا ہے۔۔۔

 کہ تھانہ اربن ایریا، تھانہ بھلوال سٹی ، تھانہ اربن ایریا اورتھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران احمد شیر، انتخاب، ہاشم ، محمد قیصراحمد، سمیع اﷲ، طلحہ، عاصم، مبارک علی، عبدالرحمان کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ملزمان سے کیمیکل ڈوریں اور سینکڑوں پتنگیں برآمد کرکے انکے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں