چیف آفیسر کا علی الصبح مختلف علاقوں میں صفائی کا معائنہ

چیف آفیسر کا علی الصبح مختلف علاقوں میں صفائی کا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پرویانے چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح صفائی کی صورتحال اور سینیٹری ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ دیئے گئے۔۔۔

 ٹائم پیریڈ میں علاقوں کی صفائی ستھرائی اور ڈی سلٹنگ کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے ،کوتاہی کرنے والے ورکرز سے کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔ سینٹری ورکرز اور سپروائززی سٹاف کی کارکردگی کااندازہ ان کے علاقے میں صفائی سے کیا جائے گا انہوں نے سیکٹر ز انچارج کو صفائی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے سینٹری ورکرز کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں