رمضان المبارک: 80مقامات انتہائی حساس قرار دیدئیے گئے

رمضان المبارک: 80مقامات انتہائی حساس قرار دیدئیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حساس ادارے نے رمضان المبارک کی آمد اور ممکنہ تخریب کاری کے پیش نظر سرگودھا سمیت ریجن بھر میں حساس قرار دیئے گئے 80مقامات جن میں اہم اداروں کے دفاتر۔۔۔

 تھانے اور عمارتیں بھی شامل ہیں کی سکیورٹی ازسرنو تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، حالیہ سکیورٹی آڈٹ کی رپورٹ کے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرگودھا میں11خوشاب 16میانوالی 34اور بھکر کے 19ولنرایبل پوائنٹس میں سکیورٹی لیپس پائے گئے ،اسی طرح رپورٹ میں پولیس افسران وحساس اداروں ، سوئی گیس ، پی ٹی سی ایل ، ریلوے سمیت دیگر محکموں کے دفاتر کے حفاظتی انتظامات مزید بہتر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں