رمضان میں رش والی جگہوں پر اضافی نفری تعینات کرنیکا فیصلہ

رمضان میں رش والی جگہوں پر اضافی نفری تعینات کرنیکا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رمضان کانٹی جنسی کے مجوزہ پلان 2024کے مطابق سرگودھا سٹی کے 23،بھلوال 12،کوٹمومن 7،شاہ پور 3،ساہی وال 1اور سلانوالی کے 4مقامات جہاں ہروقت لوگوں کا رش رہتا ہے۔۔۔

 پر حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس کی اضافی نفر ی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جبکہ ان مقامات کے ارد گرد ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت بھی کرینگے ، اور انتظامیہ و پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جنہیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کے اختیارات بھی حاصل ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں