راہزنی کی 5وارداتیں،11موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

راہزنی کی 5وارداتیں،11موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) راہزنی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران ملٹی فارم روڈ پر تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر۔۔۔

 محمد عثما ن سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین لیا،اسی طرح فیکٹر ی ایریا میں جہانزیب، بونگہ منہاس میں محمد سلیم، جان محمد والا میں محمد ارسلان اور 125جنوبی میں عمر شہزاد سے بھی نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلز چھین کر لے گئے ،جبکہ 10شمالی سے حسیب ، بھلوال سے نبیل، کلیار ٹاؤن سے شاہد انجم، اولڈ سول لائن سے غلام شبیر، اشرف کالونی سے احمد رضا، 47شمالی سے محمد قاسم، سیٹلائٹ ٹاؤن سے محمد عزیز،اسلام پور سے محمد رضوان، اکرام کالونی سے علی احسان، غنی پارک سے فیض سلیم، 43شمالی سے مشتاق کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں