سرکاری سطح پر مفت علاج میر ی ترجیح ہے ،میاں اکرام الحق

سرکاری سطح پر مفت علاج میر ی ترجیح ہے ،میاں اکرام الحق

سرگودھا(دنیا فورم ) نو منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی 74میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق حلقہ میں سرکاری سطح پر۔۔۔

مفت علاج معالجہ اور تعلیم،پینے کے صاف پانی و بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بھاگٹانوالہ کو تحصیل کا درجہ دلوانا اولین ترجیحات ہیں جس کیلئے پہلے روز سے ہی جدوجہد شروع کی ہے ، دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ حلقہ کے زیادہ تر علاقے سیم زدہ ہیں جس کی وجہ سے لوگ ایک عرصہ سے نہ صرف اذیت بلکہ بیماریوں کا شکار ہیں ، اس صورت حال سے خلاصی دلانے اور حلقہ میں پہلے سے قائم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور آر ایچ سیز کو مقررہ معیار کے علاج معالجہ کیلئے اپ گریڈ کروانے کی بھرپور کوشش کرونگا،آمدو رفت کے مخدوش راستوں نے علاقہ کی عوام بالخصوص کاشتکاروں کے مسائل میں اضافہ کر رکھا ہے اس لئے حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھانے کیلئے یونین کونسل سطح پر قائم کمیٹیوں سے سفارشات مانگ لی گئی ہیں،مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈز کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ میری شدید خواہش ہے کہ تھانہ کلچر اور انتقامی کاروائیوں کا خاتمہ ہو ، جس کیلئے ڈی پی او اور عوامی حلقوں سے مل کر بھرپور کوشش کرونگا ،جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیئے میں انہیں بھی سر آنکھوں پر بٹھاؤں گا، حلقہ کے ہر شخص ،ہر گھرانے کیلئے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں،سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ان کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں