ڈاکٹر رضوان نصیر کا ریسکیو 1122میانوالی کے دفتر کا دورہ

 ڈاکٹر رضوان نصیر کا ریسکیو 1122میانوالی کے دفتر کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ پنجاب ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیرنے ریسکیو 1122 میانوالی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

 بانی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر سنٹرل کمانڈ ریسکیو 1122 میانوالی کے دفتر پہنچے تو جوانوں، سکاؤٹس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر نوید اقبال نے اپنی ننھی بچیوں کے ہمراہ انھیں گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر فہد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھامظہر شاہ، خوشاب عبدالرشید بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیرنے ریسکیو دفتر میں کنٹرول روم، ایمرجنسی وہیکل، آلات سمیت جملہ شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریسکیو کے دفتر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر نوید اقبال نے انھیں ریسکیو سروسسز کی فراہمی اور ضلع میانوالی کی جغرافیائی حدود سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے ریسکیو کے جوانوں اورسکاؤٹس سے ملاقات کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے اور انھیں اعزازی بیجزلگائے ۔ انھوں نے شہید ریسکیورز ارشد عباس کے والد سے ملاقات کی۔  اس موقع پر شہید کے والد نے مہمان گرامی کو میانوالی کی روایتی پگڑ ی پہنائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں