بارش نے کئی علاقوں کی ٹف ٹائل میں  ناقص میٹریل کی قلعی کھول دی

بارش   نے   کئی   علاقوں    کی   ٹف   ٹائل   میں    ناقص   میٹریل   کی   قلعی   کھول    دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حالیہ بارش نے سابق وفاقی حکومت کی طرف سے رحمان پورہ، گلشن جمال، ظفر کالونی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں ٹف ٹائل بچھانے کے حالیہ منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی قلعی کھول دی۔۔۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن سے قبل مذکورہ علاقوں میں جو ٹف ٹائل بچھائی گئی وہ ورک آرڈر کے مطابق معیاری نہیں، اسی طرح سب بیس کے طور پر انتہائی غیر معیاری خاکہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اہم اموروقت کی قلت کو جواز بنا کر نظر اندا ز کر دیئے گئے ، انسپکشن کے وقت کچھ مقدار اصل ٹائل کی منگواکر چیک کروانے کے ساتھ ساتھ اخراجات بچانے کیلئے ‘‘بیس ورک’’ میں بھی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ،مٹی و ریت درست طریقے سے پریس نہ ہونے کی وجہ سے مقامی سطح پر تیار کردہ سستی ٹف ٹائل اور سولنگ کی سکیموں میں بے ضابطگیاں حالیہ بارشی سلسلہ میں کھل کر سامنے آ گئیں ،اور متعدد مقامات پر سولنگ بیٹھ گئی ہے متعلقہ علاقوں کے مکینوں نے افسران بالا سے فوری نوٹس لے کر ورک آرڈر کے مطابق کام کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں