پتھر مارکیٹ میں بارود کا غیر محتاط استعمال : کسی بھی وقت سانحہ ہونیکا خطرہ

پتھر مارکیٹ میں بارود کا غیر محتاط استعمال : کسی بھی وقت سانحہ ہونیکا خطرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پتھر مارکیٹ میں بارودی مواد کے استعمال، محفوظ رکھنے کے حوالے سے جاری ایس او پیز نظر انداز کئے جانے کے باعث کسی بھی وقت کوئی سانحہ پیش آنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے 116جنوبی ،107 جنوبی، 127جنوبی، 123جنوبی ،126جنوبی سمیت اطراف کی پہاڑیوں پر قائم کریشنگ یونٹس کی انسپکشن کے بعد انتظامیہ کو ارسال کر دہ رپورٹ میں آگاہ کیا ہے کہ حکومت کی سخت پابندی کے باوجود بلاسٹنگ اور بارود کو نصب و محفوظ کرنے پر مامو ر عملے نے کوئی تربیت حاصل نہیں کررکھی،اسی طرح سکیورٹی گارڈز بھی تربیت یافتہ نہیں،بارود کو محفوظ رکھنے کی جگہ پر فائر سیفٹی آلات و اقدامات کا بھی فقدان پایا گیا، بارودی مواد جو کہ مختلف نوعیت کے آلات پر مشتمل ہوتا ہے کو استعمال کے بعد ایک ہی بیگ میں رکھ کر واپس کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے ،اس امر کا بھی انکشاف کیا گیا کہ بارود کے لگ بھگ50سے زائد لائسنس ایکسپائر شدہ ہیں اور تجدید کے بغیر ہی غیر قانونی طورپر استعمال کئے جا رہے ہیں،رپورٹ میں دیگر تیکنیکی نقائص اور خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے لیز مالکان کی مجرمانہ غفلت قرار دیا اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ قبل ازیں بھی نقائص کی رپورٹس بھجوائی جا چکی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آئی، متذکرہ صورتحال کی روشنی میں لیز ہولڈرز کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا سختی سے پابند بنایا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں