معاشی ترقی روکنے کیلئے سٹریٹجک منصوبے ہدف :نادیہ عزیز

معاشی ترقی روکنے کیلئے سٹریٹجک منصوبے ہدف :نادیہ عزیز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) معاشی ترقی روکنے کیلئے سٹریٹجک منصوبوں کو ہدف بنایا جارہا ہے شانگلہ میں خود کش حملہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ملوث ہونے کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا۔۔۔

جاسکتا حکومت کو سختی سے ایسے جرائم کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے تاکہ دہشتگردی کی لعنت سے پاکستان کو صاف کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کیا انہوں نے کہا کہ ترقی کرتا ہوا پاکستان ملک دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا اس لئے وہ مختلف قسم کی کاروائیاں کرکے غیر ملکی سرمایہ داروں کو یہاں سے بھگانے کیلئے اس قسم کی بزدلانہ حرکتیں کررہے ہیں ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں